0
Wednesday 16 Jan 2019 21:45

بی جے پی بھارت کو تباہ کرنیکی پالیسی پر کاربند ہے، پی چدمبرم

بی جے پی بھارت کو تباہ کرنیکی پالیسی پر کاربند ہے، پی چدمبرم
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے قدآور لیڈر اور بھارت کے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا کہ بی جے پی حکومت ختم ہونے سے پہلے سب کچھ تباہ کرنے والی پالیسی اختیار کر رہی ہے۔ پی چدمبرم نے ٹویٹ کیا کہ بڑے بڑے منصوبوں کے ڈھول پیٹے جا رہے ہیں، لیکن پیسہ کہاں سے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت بھارت میں سب کچھ تباہ کرنے والی پالیسی اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو یہ جانتا ہے کہ اس کی شکست ہوگی، وہی اس پالیسی کو اختیار کرتا ہے۔ واضح رہے کہ میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق مودی حکومت عبوری بجٹ میں انفرادی ٹیکس میں چھوٹ کی حد کو 2.5 لاکھ روپیے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپیے کرنے جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 772462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش