QR CodeQR Code

پاراچنار، کرم بھر میں ایام فاطمیہ کا انعقاد

20 Jan 2019 15:39

سیمینار سے مولانا مظاہر حسین، تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف حسین جعفری، مولانا نور اکبر حمیدی اور مولانا سید محمد حسین طاہری نے خطاب کیا۔ اور سیرت زہراء علیہا السلام پر روشنی ڈالی۔ صدر تحریک حسینی نے بی بی کی سیرت کے علاوہ شرکائے محفل کی توجہ کرم کے مسائل کی جانب مبذول کرائی۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح پاراچنار میں بھی آج سے ایام فاطمیہ کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ اس موقع پر دیہات سمیت پاراچنار شہر میں بھی مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں آج مجلس علمائے اہلبیتؑ پاراچنار کے مرکزی دفتر میں ایک سیمینار کا بندوبست کیا گیا۔ جس میں علمائے کرام کے علاوہ عوام الناس نے بھی شرکت  کی۔ سیمینار سے مولانا مظاہر حسین، تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف حسین جعفری، مولانا نور اکبر حمیدی اور مولانا سید محمد حسین طاہری نے خطاب کیا۔ اور سیرت زہراء علیہا السلام پر روشنی ڈالی۔ 
صدر تحریک حسینی نے بی بی کی سیرت کے علاوہ شرکائے محفل کی توجہ کرم کے مسائل کی جانب مبذول کرائی۔ اور کہا کہ حکومت آج انصاف کی بجائے طوری بنگش اقوام کی اراضی کو جرگہ کے ذریعے متنازعہ بنانے کی کوششیں کررہی ہے۔ جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاغذات مال اور ریونیو ریکارڈ کی رو سے بالش خیل، ابراہیم زئی اور علی شاری سمیت کرم کے تمام مسائل کو حل کروائے۔


خبر کا کوڈ: 773132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773132/پاراچنار-کرم-بھر-میں-ایام-فاطمیہ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org