0
Sunday 20 Jan 2019 15:39

پاراچنار، کرم بھر میں ایام فاطمیہ کا انعقاد

پاراچنار، کرم بھر میں ایام فاطمیہ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح پاراچنار میں بھی آج سے ایام فاطمیہ کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ اس موقع پر دیہات سمیت پاراچنار شہر میں بھی مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں آج مجلس علمائے اہلبیتؑ پاراچنار کے مرکزی دفتر میں ایک سیمینار کا بندوبست کیا گیا۔ جس میں علمائے کرام کے علاوہ عوام الناس نے بھی شرکت  کی۔ سیمینار سے مولانا مظاہر حسین، تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف حسین جعفری، مولانا نور اکبر حمیدی اور مولانا سید محمد حسین طاہری نے خطاب کیا۔ اور سیرت زہراء علیہا السلام پر روشنی ڈالی۔ 
صدر تحریک حسینی نے بی بی کی سیرت کے علاوہ شرکائے محفل کی توجہ کرم کے مسائل کی جانب مبذول کرائی۔ اور کہا کہ حکومت آج انصاف کی بجائے طوری بنگش اقوام کی اراضی کو جرگہ کے ذریعے متنازعہ بنانے کی کوششیں کررہی ہے۔ جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاغذات مال اور ریونیو ریکارڈ کی رو سے بالش خیل، ابراہیم زئی اور علی شاری سمیت کرم کے تمام مسائل کو حل کروائے۔
خبر کا کوڈ : 773132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش