QR CodeQR Code

موقعہ پرست جماعتوں کی تفرقہ بازی ناکام بنائیں گے، شیخ مصطفٰی کمال

22 Jan 2019 22:43

پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے این سی کے لیڈر نے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے عوام کو مندر اور مسجد کی لڑائی میں مصروف رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکرٹری اور سینئر لیڈر ڈاکٹر مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ کچھ موقعہ پرست سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیدا کی گئی تفرقہ بازی اور لاقانونیت قومی یکجہتی اور ملکی امن و مان کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔ ضلع کٹھوعہ کی نگری تحصیل میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے اپنے ذاتی مفاد کے لئے عوام کو مندر اور مسجد کی لڑائی میں مصروف رکھا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام ملکی اور ریاستی تعمیر و ترقی کے لئے بیلٹ پیپر کا معقول استعمال کر کے فرقہ پرست جماعتوں کی مفاد پرست چالوں کو ناکام بنائیں گے۔

این سی کے لیڈر نے کہا کہ کشمیر کے تینوں خطوں کی عوام نیشنل کانفرنس کی جانب سے دی گئی خدمات اور گزشتہ ستر برسوں سے پارٹی کے زیر تحت ہوئی تعمیر و ترقی کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے۔ شیخ مصطفٰی کمال نے کہا کہ کشمیری انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے مختلف محکموں میں عارضی بنیادوں پر کام کر نے والے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کشمیر کے پُرامن حل کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔


خبر کا کوڈ: 773609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773609/موقعہ-پرست-جماعتوں-کی-تفرقہ-بازی-ناکام-بنائیں-گے-شیخ-مصطف-ی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org