QR CodeQR Code

قبائلی ضلع مہمند میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایف سی اہلکار جاں بحق

23 Jan 2019 12:59

دھماکہ بدھ کی صبح تحصیل صافی کے علاقہ گربز بیان خیل علاقے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کی پیدل ٹیم پر ہوا جسکے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع مہمند میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ سکیورٹی زرائع کے مطابق دھماکہ بدھ کی صبح تحصیل صافی کے علاقہ گربز بیان خیل علاقے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کی پیدل ٹیم پر ہوا۔ دھماکہ میں جاں بحق اور زخمی اہلکار کو مامد گٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔


خبر کا کوڈ: 773713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773713/قبائلی-ضلع-مہمند-میں-بارودی-سرنگ-کا-دھماکہ-ایف-سی-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org