QR CodeQR Code

امریکہ، مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

23 Jan 2019 15:18

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک نوعمر لڑکے سمیت 4افراد کو گرفتارکیا ہے، جو کہ نیویارک سے ڈیڑھ سو میل دور واقع مسلمانوں کی بستی اسلام برگ، پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ نیویارک میں پولیس نے مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر چار ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے، ملزمان میں 16 برس کا ایک طالب علم بھی شامل ہے۔ نیویارک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک نوعمر لڑکے سمیت 4افراد کو گرفتارکیا ہے، جو کہ نیویارک سے ڈیڑھ سو میل دور واقع مسلمانوں کی بستی اسلام برگ، پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ 16 سالہ طالب علم کے گھر چھاپا مارکر پولیس نے تین خود ساختہ بم اور 2درجن گن برآمد کی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 773771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773771/امریکہ-مسلمانوں-کے-خلاف-دہشت-گردی-کا-منصوبہ-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org