QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان آپ کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی، سید امین الحق

23 Jan 2019 22:02

پی ایس 94 کی انتخابی مہم کے دوران رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ کا تعاون ہمیشہ ایم کیو ایم کے ساتھ رہا ہے، مشکل سے مشکل حالات میں آپ کا اعتماد ایم کیو ایم پاکستان اور پتنگ پر رہا ہے، 27 جنوری کو آپ نے ہاشم رضا کو ووٹ دیکر اس اعتماد کی تجدید کرنی ہے جو گزشتہ 4 دہائیوں سے آپ کا ایم کیو ایم پر اعتماد رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے نامزد امیدوار برائے پی ایس 94 ہاشم رضا کی انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی رکن و ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق نے یو سی 19 لانڈھی 36/B گھر گھر مہم کے دوران لوگوں سے ملاقاتیں کی انکے مسائل سنے۔ اس موقع پر امین الحق نے لوگوں سے بات کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ایم کیو ایم پاکستان آپ کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی اور اس بات کی کوشش کرے گی کہ وسائل اور اختیارات کی کمی کے باوجود آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل ہوں، آپ کے نمائندے علاقے کے مسائل سے باخوبی آشنا ہیں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل ہوں یا صحت و صفائی تعلیم ہو یا ٹرانسپورٹ ہر مسئلہ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو پہلے سے ہی قائم بلدیات کمیٹی کے زیر نگرانی کام کرے گی۔

سید امین الحق نے کہا کہ آپ کا تعاون ہمیشہ ایم کیو ایم کے ساتھ رہا ہے، مشکل سے مشکل حالات میں آپ کا اعتماد ایم کیو ایم پاکستان اور پتنگ پر رہا ہے، 27 جنوری کو آپ نے ہاشم رضا کو ووٹ دیکر اس اعتماد کی تجدید کرنی ہے، جو گزشتہ 4 دہائیوں سے آپ کا ایم کیو ایم پر اعتماد رہا ہے۔ امین الحق نے اس موقع پر کاٹھیا واڑی برادری سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پی ایس 94 کے حق پرست نامزد امیدوار ہاشم رضا یونین کونسل اور ٹاون کے ذمہ داران و کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔


خبر کا کوڈ: 773844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773844/ایم-کیو-پاکستان-آپ-کے-مسائل-حل-کیلئے-ہر-فورم-پر-آواز-اٹھائے-گی-سید-امین-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org