0
Wednesday 23 Jan 2019 22:02

ایم کیو ایم پاکستان آپ کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی، سید امین الحق

ایم کیو ایم پاکستان آپ کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی، سید امین الحق
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے نامزد امیدوار برائے پی ایس 94 ہاشم رضا کی انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی رکن و ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق نے یو سی 19 لانڈھی 36/B گھر گھر مہم کے دوران لوگوں سے ملاقاتیں کی انکے مسائل سنے۔ اس موقع پر امین الحق نے لوگوں سے بات کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ایم کیو ایم پاکستان آپ کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی اور اس بات کی کوشش کرے گی کہ وسائل اور اختیارات کی کمی کے باوجود آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل ہوں، آپ کے نمائندے علاقے کے مسائل سے باخوبی آشنا ہیں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل ہوں یا صحت و صفائی تعلیم ہو یا ٹرانسپورٹ ہر مسئلہ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو پہلے سے ہی قائم بلدیات کمیٹی کے زیر نگرانی کام کرے گی۔

سید امین الحق نے کہا کہ آپ کا تعاون ہمیشہ ایم کیو ایم کے ساتھ رہا ہے، مشکل سے مشکل حالات میں آپ کا اعتماد ایم کیو ایم پاکستان اور پتنگ پر رہا ہے، 27 جنوری کو آپ نے ہاشم رضا کو ووٹ دیکر اس اعتماد کی تجدید کرنی ہے، جو گزشتہ 4 دہائیوں سے آپ کا ایم کیو ایم پر اعتماد رہا ہے۔ امین الحق نے اس موقع پر کاٹھیا واڑی برادری سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پی ایس 94 کے حق پرست نامزد امیدوار ہاشم رضا یونین کونسل اور ٹاون کے ذمہ داران و کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
خبر کا کوڈ : 773844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش