پی ٹی آئی کی حکومت نے معاشی اصلاحی پیکیج پیش کرکے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، حلیم عادل شیخ
23 Jan 2019 22:11
ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پہلی بار قطر حکومت نے میں پاکستانی کی ایک لاکھ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع دیئے ہیں، بے روزگاری کے لئے قرضہ حسنہ کا اعلان بھی خوش آئند ہے جس سے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکریٹری سندھ حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی کی حکومت کا آج پیش کیا جانے والے معاشی اصلاحی پیکیج کو عوام کی امنگوں کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے معاشی اصلاحی پیکیج کو منی بجٹ کا نام دیکر عوام دشمن پالیسی واضح کی ہے، ٹیکس اصلاحی پیکیج میں ملک کی غریب عوام کو مکمل ریلیف دیا گیا ہے، عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا گیا، زرعی ٹیکس میں نمایاں کمی سندھ کی عوام کے لئے ترقی کی راہ بنے گی کیوںکہ صوبہ سندھ ایک زرعی صوبہ ہے، پچھلی کئی دہائیوں سے سندھ کی زراعت کو تباہ کیا گیا تھا، نواز اور زرداری نے زراعت کی شعبوں میں کرپشن کرنے کے لئے اسکیمیں متعارف کرائی تھیں جس سے عام عوام کو کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچا تھا، پہلی بار قطر حکومت نے میں پاکستانی کی ایک لاکھ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع دیئے ہیں، بے روزگاری کے لئے قرضہ حسنہ کا اعلان بھی خوش آئند ہے جس سے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 773847