QR CodeQR Code

ایوان کا ماحول خراب کرنا مسلم لیگ نون کی پرانی روش ہے، فواد چوہدری

24 Jan 2019 11:55

سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے ہمیشہ ایوان کا ماحول خراب کیا، ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں جو کچھ کیا، یہ اُن کی پرانی روش ہے۔ سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے ہمیشہ ایوان کا ماحول خراب کیا، ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔ واضح رہے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے ممبران اسمبلی نے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی، جھوٹا، چندہ چور، گو نیازی گو کے نعرے لگائے اور ڈیسک بجا ئے۔ احتجاج میں مسلم لیگ (ن) سب سے زیادہ پرجوش نظر آئی۔ شہباز شریف نے سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم کی اجازت کے بغیر ایک کاغذ نہیں ہلا سکتے۔
 


خبر کا کوڈ: 773922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773922/ایوان-کا-ماحول-خراب-کرنا-مسلم-لیگ-نون-کی-پرانی-روش-ہے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org