0
Thursday 24 Jan 2019 11:55

ایوان کا ماحول خراب کرنا مسلم لیگ نون کی پرانی روش ہے، فواد چوہدری

ایوان کا ماحول خراب کرنا مسلم لیگ نون کی پرانی روش ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں جو کچھ کیا، یہ اُن کی پرانی روش ہے۔ سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے ہمیشہ ایوان کا ماحول خراب کیا، ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔ واضح رہے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے ممبران اسمبلی نے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی، جھوٹا، چندہ چور، گو نیازی گو کے نعرے لگائے اور ڈیسک بجا ئے۔ احتجاج میں مسلم لیگ (ن) سب سے زیادہ پرجوش نظر آئی۔ شہباز شریف نے سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم کی اجازت کے بغیر ایک کاغذ نہیں ہلا سکتے۔
 
خبر کا کوڈ : 773922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش