QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی تحریک کے باقاعدہ آغاز کیلئے مشاورت شروع

24 Jan 2019 12:26

اسلام آباد اور گلگت میں ہونیوالے اجلاسوں میں احتجاجی تحریک کے مختلف پہلوؤں پر غور اور فوری عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد اور تحریک کے باقاعدہ آغاز کیلئے مشاورت کا آغاز ہوگیا، اس سلسلے میں اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر محمد شفیع، رکن اسمبلی نواز خان ناجی، ڈاکٹر غلام عباس، عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس، معروف قانون دان احسان علی ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں آئینی حقوق کی تحریک کے حوالے اہم امور پر غور کیا گیا۔ دوسری جانب گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری یعصوب الدین کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ہوٹل ایسوسی ایشن کے ممبران بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ گلگت اور اسلام آباد میں منعقدہ اجلاسوں میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جلد گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی، تمام اسٹیک ہولڈرز سے فوری مشاورت کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، تحریک کو منظم کرنے کیلئے رابطہ کمیٹی قائم کی گئی ہے، آئندہ چند روز میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔
 


خبر کا کوڈ: 773927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773927/گلگت-بلتستان-کے-آئینی-حقوق-کی-تحریک-باقاعدہ-آغاز-کیلئے-مشاورت-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org