0
Thursday 24 Jan 2019 12:26

گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی تحریک کے باقاعدہ آغاز کیلئے مشاورت شروع

گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی تحریک کے باقاعدہ آغاز کیلئے مشاورت شروع
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد اور تحریک کے باقاعدہ آغاز کیلئے مشاورت کا آغاز ہوگیا، اس سلسلے میں اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر محمد شفیع، رکن اسمبلی نواز خان ناجی، ڈاکٹر غلام عباس، عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس، معروف قانون دان احسان علی ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں آئینی حقوق کی تحریک کے حوالے اہم امور پر غور کیا گیا۔ دوسری جانب گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری یعصوب الدین کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ہوٹل ایسوسی ایشن کے ممبران بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ گلگت اور اسلام آباد میں منعقدہ اجلاسوں میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جلد گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی، تمام اسٹیک ہولڈرز سے فوری مشاورت کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، تحریک کو منظم کرنے کیلئے رابطہ کمیٹی قائم کی گئی ہے، آئندہ چند روز میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 773927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش