QR CodeQR Code

جی بی میں پہلی مرتبہ ٹورسٹ پولیس متعارف کرائی گئی ہے، آئی جی

24 Jan 2019 13:20

غیر ملکی سیاحوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ گلگت بلتستان سیاحت کے لحاظ سے بہترین جگہ ہے، جہاں نہ صرف گرمیوں میں سیاح آتے ہیں بلکہ ونٹر ٹورزم بھی فروغ پا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ جی بی میں پہلی بار ٹورسٹ پولیس متعارف کرائی گئی ہے، یہ پولیس سیاحوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی سیاحوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، آئی جی نے کہا کہ گلگت بلتستان سیاحت کے لحاظ سے بہترین جگہ ہے، جہاں نہ صرف گرمیوں میں سیاح آتے ہیں بلکہ ونٹر ٹورزم بھی فروغ پا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹورسٹ پولیس نلتر، راما، دیوسائی، فیری میڈو اور دیگر سیاحتی مقامات پر تعینات ہوگی، یہ پولیس سیاحوں کی حفاظت کے ساتھ رہنمائی بھی کرے گی۔ اس موقع پر غیر ملکی سیاحوں نے آئی جی کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹورسٹ پولیس کے قیام سے خطے کی سیاحت ترقی کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 773950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/773950/جی-بی-میں-پہلی-مرتبہ-ٹورسٹ-پولیس-متعارف-کرائی-گئی-ہے-ا-ئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org