0
Thursday 24 Jan 2019 13:20

جی بی میں پہلی مرتبہ ٹورسٹ پولیس متعارف کرائی گئی ہے، آئی جی

جی بی میں پہلی مرتبہ ٹورسٹ پولیس متعارف کرائی گئی ہے، آئی جی
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ جی بی میں پہلی بار ٹورسٹ پولیس متعارف کرائی گئی ہے، یہ پولیس سیاحوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی سیاحوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، آئی جی نے کہا کہ گلگت بلتستان سیاحت کے لحاظ سے بہترین جگہ ہے، جہاں نہ صرف گرمیوں میں سیاح آتے ہیں بلکہ ونٹر ٹورزم بھی فروغ پا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹورسٹ پولیس نلتر، راما، دیوسائی، فیری میڈو اور دیگر سیاحتی مقامات پر تعینات ہوگی، یہ پولیس سیاحوں کی حفاظت کے ساتھ رہنمائی بھی کرے گی۔ اس موقع پر غیر ملکی سیاحوں نے آئی جی کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹورسٹ پولیس کے قیام سے خطے کی سیاحت ترقی کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 773950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش