QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے میں بہن بھائی زخمی

24 Jan 2019 16:43

قبائلی اضلاع میں اکثر بارودی سرنگ کے دھماکے ہوتے رہتے ہیں جس میں اب تک کئی سکیورٹی اہلکار اور عام لوگ یا تو جان سے گئے ہیں اور یا زخمی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جسکے نتیجے میں دو کمسن بہن بھائی زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حسین احمد اور اسکی بہن دلراج بی بی جمعرات کے روز میرانشاہ تحصیل کے علاقہ تبی ٹول خیل میں اپنے گھر کے سامنے کھیل رہے تھے کہ اس دوران ان پر سڑک کے کنارے پہلے سے نصب شدہ بم پھٹ گیا۔ زخمی بہن بھائی کو علاج کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قبائلی اضلاع میں اکثر بارودی سرنگ کے دھماکے ہوتے رہتے ہیں جس میں اب تک کئی سکیورٹی اہلکار اور عام لوگ یا تو جان سے گئے ہیں اور یا زخمی ہوئے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 774014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774014/شمالی-وزیرستان-بارودی-سرنگ-کے-دھماکے-میں-بہن-بھائی-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org