QR CodeQR Code

پاکستان کا بلیسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ

بلیسٹک میزائل نصر سے آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ آئی ایس پی آر

24 Jan 2019 19:18

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کیا ہے، تجربے کا مقصد پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تجربے کا مشاہدہ کیا، جب کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کیا ہے، تجربے کا مقصد پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تجربے کا مشاہدہ کیا، جب کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ زمین سے زمین تک مختصر فاصلے تک مارک کرنے والے نصر میزائل کا تجربہ کیا گیا جو کہ کامیاب رہا، نصر میزائل انتہائی کامیابی سے 'شوٹ اینڈ اسکوٹ' ویپن سسٹم کا حامل ہے۔ ویپن سسٹم بھرپور دفاعی صلاحیت کاحامل ہے۔ نصر میزائل بلیسٹک میزائل، ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تجربے سے آرمی اسٹریٹجیک فورسز کمانڈ کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا، سی جے سی ایس سی جنرل زبیر محمود حیات نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 774036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774036/پاکستان-کا-بلیسٹک-میزائل-نصر-کامیاب-تجربہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org