QR CodeQR Code

دبئی میں اثاثے، خیبر پختونخوا کے 47 افراد کے نام سامنے آگئے

25 Jan 2019 14:23

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق دیگر افراد کے حوالے سے معلومات ملنے پر مزید نوٹسز جاری کئے جائینگے، تمام افراد کے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی گئی ہے، ایف آئی اے پشاور نے 22 افراد کو نوٹسز جاری کردیئے۔


اسلام ٹائمز۔ دبئی میں جائیدادیں بنانے والے خیبر پختونخوا کے 47 افراد کے نام سامنے آگئے، ایف آئی اے نے 22 افراد کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 47 افراد کے دبئی میں اثاثے بنانے میں نام سامنے آئے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے پشاور نے 22 افراد کو نوٹسز جاری کردیئے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق دیگر افراد کے حوالے سے معلومات ملنے پر مزید نوٹسز جاری کئے جائیں گے، تمام افراد کے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو اثاثے بنانے والوں کی آمدن سے متعلق تحقیقات کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 774139

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774139/دبئی-میں-اثاثے-خیبر-پختونخوا-کے-47-افراد-نام-سامنے-آگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org