QR CodeQR Code

صہیونی باشندوں کا ملائیشیا میں استقبال نہیں کیا جائے گا، مہاتیر محمد

25 Jan 2019 23:30

ویانا میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ملائشین وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی اراضی پر اسرائیل کی یہودی بستیوں کی تعمیر ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، ان کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک مجرم ریاست ہے اور اس کے صہیونی باشندوں کا ملائیشیا میں استقبال نہیں کیا جائے گا۔ ویانا میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی اراضی پر اسرائیل کی یہودی بستیوں کی تعمیر ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فلسطین میں یہودی بستیوں کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔ خیال رہے کہ ملائیشیا کی حکومت نے رواں سال ہونیوالے پیراکی کے بین الاقوامی مقابلے میں اسرائیلی پیراکوں کو شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ملائیشیا کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں۔


خبر کا کوڈ: 774252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774252/صہیونی-باشندوں-کا-ملائیشیا-میں-استقبال-نہیں-کیا-جائے-گا-مہاتیر-محمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org