QR CodeQR Code

کوئٹہ میں سردی کی شدت برقرار، محکمہ موسمیات کیجانب سے مزید بارشوں کی پیشنگوئی

26 Jan 2019 17:51

کوئٹہ کے علاوہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات اور ژوب میں بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سردی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ، ژوب اور قلات میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔ کوئٹہ میں سردی کی شدت میں کمی نہ آ سکی، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے، آسمان پر ہلکے بادلوں کا راج ہے، بادلوں کی اوٹ سے سورج کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ شدید سردی نے ان کے روزمرہ کے معمولات پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں، شدید سردی کے دوران شہریوں کے لئے آمدورفت بھی مشکل ہو گئی ہے خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کوئٹہ کے علاوہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات اور ژوب میں بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 774409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774409/کوئٹہ-میں-سردی-کی-شدت-برقرار-محکمہ-موسمیات-کیجانب-سے-مزید-بارشوں-پیشنگوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org