QR CodeQR Code

تہران اپنے میزائل پروگرام پر کسی بھی قسم کے مذاکرات کو قبول نہیں کریگا، بہرام قاسمی

26 Jan 2019 16:51

سعودی چینل الحدث کے مطابق فرانس کیطرف سے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو بہانہ بنا کر اقتصادی پابندیاں سخت کرنیکے اعلان پر ایران نے انتہائی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ ایران اپنے میزائلوں کی قابلیت اور طاقت کو حالات کے مطابق مزید بڑھانے کی پوری توانائی رکھتا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہیگا۔


اسلام ٹائمز۔ فرانس کی طرف سے ایران کے میزائل سسٹم کے بارے میں سوال اٹھانے پر ایران نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سعودی چینل الحدث کے مطابق فرانس کی طرف سے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو بہانہ بنا کر اقتصادی پابندیاں سخت کرنے کے اعلان پر ایران نے انتہائی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے تاکید کے ساتھ  کہا ہے کہ تہران اپنے میزائل پروگرام پر کسی بھی قسم کے مذاکرات کو قبول نہیں کرے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ ایران اپنے میزائلوں کی قابلیت اور طاقت کو حالات کے مطابق مزید بڑھانے کی بھی پوری توانائی رکھتا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کی مضبوطی چاہتا ہے، تاہم امریکہ اور بعض یورپی ممالک بشمول فرانس کی جانب سے خطے میں بڑے پیمانے پر مہلک ہتھیاروں کی فروخت سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی حکام کو بارہا اس بات سے آگاہ کیا جاچکا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے میزائل پروگرام پر کسی سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ الحدث نے مزید کہا ہے کہ فرانس امریکی موقف کی حمایت کر رہا ہے اور اس نے سپاہ پاسداران کے اعلیٰ افسروں کی فرانس آمد پر پابندی کی بھی دھمکی دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 774454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774454/تہران-اپنے-میزائل-پروگرام-پر-کسی-بھی-قسم-کے-مذاکرات-کو-قبول-نہیں-کریگا-بہرام-قاسمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org