QR CodeQR Code

عمران خان کشمیریوں کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کریں، مشال ملک

29 Jan 2019 13:06

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ صرف 5 فروری کو کشمیر ڈے منانے کی بجائے سارا سال کشمیر کے لیے جدوجہد کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے کشمیر کے لیے کچھ نہیں کیا، عمران خان لیڈر بن کر آئے ہیں انہیں چاہیے کہ کشمیریوں کے حق کے لیے بھی عالمی سطح پر آواز بلند کریں۔ لاہور کی نجی یونیورسٹی میں مسئلہ کشمیر کے حل کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا جہاں مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ذاتی مفادات سے غرض نہیں بہت سے کام قومی مفاد میں کیے جاتے ہیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کی ضروت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف 5 فروری کو کشمیر ڈے منانے کی بجائے سارا سال کشمیر کے لیے جدوجہد کی ضرورت ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 774936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/774936/عمران-خان-کشمیریوں-کیلئے-عالمی-سطح-پر-ا-واز-بلند-کریں-مشال-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org