0
Tuesday 29 Jan 2019 13:06

عمران خان کشمیریوں کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کریں، مشال ملک

عمران خان کشمیریوں کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کریں، مشال ملک
اسلام ٹائمز۔ سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے کشمیر کے لیے کچھ نہیں کیا، عمران خان لیڈر بن کر آئے ہیں انہیں چاہیے کہ کشمیریوں کے حق کے لیے بھی عالمی سطح پر آواز بلند کریں۔ لاہور کی نجی یونیورسٹی میں مسئلہ کشمیر کے حل کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا جہاں مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ذاتی مفادات سے غرض نہیں بہت سے کام قومی مفاد میں کیے جاتے ہیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کی ضروت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف 5 فروری کو کشمیر ڈے منانے کی بجائے سارا سال کشمیر کے لیے جدوجہد کی ضرورت ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 774936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش