QR CodeQR Code

تربت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

1 Feb 2019 14:42

میڈیا ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے زامران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں، فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے 3 کا تعلق پنجگور سے ہے جب کہ لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے زامران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں، فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے 3 کا تعلق پنجگور سے ہے جب کہ لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کیچ کا کہنا ہے کہ واقعہ منشیات اسمگلروں کے 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 775488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775488/تربت-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-5-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org