QR CodeQR Code

خودکش بمبار کی تیاری میں مہلک ادویات کے استعمال کا انکشاف

4 Feb 2019 23:50

کراچی میں گرفتار ہونیوالے خودکش بمبار نے انکشاف کیا ہے کہ ٹارگٹ پر جانے سے قبل مختلف انجکشن لگائے جاتے اور رقم کا لالچ دیا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گرفتار ہونیوالے دہشتگرد نے خودکش بمبار کی تیاری میں مہلک ادویات کے استعمال کا انکشاف کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرفتار ہونے والے خودکش بمبار نے انکشاف کیا ہے کہ ٹارگٹ پر جانے سے قبل مختلف انجکشن لگائے جاتے اور رقم کا لالچ دیا جاتا ہے۔ گذشتہ دنوں سی ٹی ڈی آپریشن ٹو کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دہشتگرد فہیم عرف محمد صاحب نے بتایا کہ خودکش بمبار کو گروپ میں شمولیت کے وقت سر میں انجیکشن لگایا جاتا ہے اور انجکشن لگنے کے بعد خودکش بمبار نیم غنودگی کی حالت میں چلا جاتا ہے۔ انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق دہشتگرد نے بتایا کہ اسے حملے کی تیاری سے قبل بھی ہونٹ کے اندرونی حصے پر کٹ لگا کر ایک اور انجکشن لگایا گیا تھا، جس کے بعد مجھے خوشی محسوس ہو رہی تھی اور نظریں صرف ٹارگٹ پر تھیں۔ گرفتار دہشتگرد نے انکشاف کیا کہ ہمارے گروپ لیڈر نے مارے جانے کی صورت میں ڈیڑھ لاکھ روپے افغانی دینے کا کہا تھا، جبکہ دہشتگرد نے افغانستان سے پاکستان نقل و حرکت کیلئے افغان پاسپورٹ بھی بنا رکھا تھا۔


خبر کا کوڈ: 776159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776159/خودکش-بمبار-کی-تیاری-میں-مہلک-ادویات-کے-استعمال-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org