0
Monday 4 Feb 2019 23:50

خودکش بمبار کی تیاری میں مہلک ادویات کے استعمال کا انکشاف

خودکش بمبار کی تیاری میں مہلک ادویات کے استعمال کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گرفتار ہونیوالے دہشتگرد نے خودکش بمبار کی تیاری میں مہلک ادویات کے استعمال کا انکشاف کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرفتار ہونے والے خودکش بمبار نے انکشاف کیا ہے کہ ٹارگٹ پر جانے سے قبل مختلف انجکشن لگائے جاتے اور رقم کا لالچ دیا جاتا ہے۔ گذشتہ دنوں سی ٹی ڈی آپریشن ٹو کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دہشتگرد فہیم عرف محمد صاحب نے بتایا کہ خودکش بمبار کو گروپ میں شمولیت کے وقت سر میں انجیکشن لگایا جاتا ہے اور انجکشن لگنے کے بعد خودکش بمبار نیم غنودگی کی حالت میں چلا جاتا ہے۔ انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق دہشتگرد نے بتایا کہ اسے حملے کی تیاری سے قبل بھی ہونٹ کے اندرونی حصے پر کٹ لگا کر ایک اور انجکشن لگایا گیا تھا، جس کے بعد مجھے خوشی محسوس ہو رہی تھی اور نظریں صرف ٹارگٹ پر تھیں۔ گرفتار دہشتگرد نے انکشاف کیا کہ ہمارے گروپ لیڈر نے مارے جانے کی صورت میں ڈیڑھ لاکھ روپے افغانی دینے کا کہا تھا، جبکہ دہشتگرد نے افغانستان سے پاکستان نقل و حرکت کیلئے افغان پاسپورٹ بھی بنا رکھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 776159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش