QR CodeQR Code

وزیرستان ماڑی گیس کے ملازم کا اغواء، والدین کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے رہائی کی اپیل

5 Feb 2019 12:58

زاہد خان کو 12 اکتوبر 2018ء کو تین ساتھیوں سمیت اغواء کیا گیا تھا۔ مغوی کے تین ساتھیوں اور ایک ایف سی اہلکار کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے 23 اکتوبر 2018ء کو زندہ جلا کر شہید کردیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ہاتھوں اغواء ہونے والے وزیرستان ماڑی گیس کے ملازم زاہد کے والدین نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے بیٹے کی رہائی کیلئے اپیل کردی۔ مغوی زاہد کے بوڑھے والدین نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ دہشت گردوں کی آلہ کار بن چکی ہے، پی ٹی ایم ہماری مدد نہیں کرسکتی تو ہمارے لئے مشکلات بھی پیدا نہ کرے۔ زاہد خان کو 12 اکتوبر 2018ء کو تین ساتھیوں سمیت اغواء کیا گیا تھا۔ مغوی کے تین ساتھیوں اور ایک ایف سی اہلکار کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے 23 اکتوبر 2018ء کو زندہ جلا کر شہید کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 776242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776242/وزیرستان-ماڑی-گیس-کے-ملازم-کا-اغواء-والدین-کی-وزیراعظم-اور-ا-رمی-چیف-سے-رہائی-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org