QR CodeQR Code

کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں کو کرنا ہے، عارف علوی

5 Feb 2019 13:58

قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ برصغیر کی تقسیم کے وقت پاکستان اور کشمیر کے ساتھ ناانصافی اور سازش کی گئی، باؤنڈری کمیشن نے مسلم اکثریتی علاقوں کو بھارت کے حوالے کیا، باؤنڈری کمیشن نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سازش کی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے اور کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں کو کرنا ہے۔ یوم کشمیر پر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ برصغیر کی تقسیم کے وقت پاکستان اور کشمیر کے ساتھ ناانصافی اور سازش کی گئی، باؤنڈری کمیشن نے مسلم اکثریتی علاقوں کو بھارت کے حوالے کیا، باؤنڈری کمیشن نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سازش کی۔ صدر پاکستان نے کہا کہ صدیوں سے کشمیری بھائی ظلم سہتے آئے ہیں، کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے اور کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں کو کرنا ہے جبکہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی سیاستدانوں میں کوئی اختلاف نہیں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بھارت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا لیکن قابض بھارت بات چیت سے بھاگتا ہے، بھارت سے جب بھی بات چیت کا کہا اس نے کوئی ناکوئی بہانہ بنا دیا، کشمیروں کے حق خود ارادیت کی بلاتفریق حمایت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 776255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776255/کشمیر-کے-مستقبل-کا-فیصلہ-صرف-کشمیریوں-کو-کرنا-ہے-عارف-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org