0
Tuesday 5 Feb 2019 13:58

کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں کو کرنا ہے، عارف علوی

کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں کو کرنا ہے، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے اور کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں کو کرنا ہے۔ یوم کشمیر پر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ برصغیر کی تقسیم کے وقت پاکستان اور کشمیر کے ساتھ ناانصافی اور سازش کی گئی، باؤنڈری کمیشن نے مسلم اکثریتی علاقوں کو بھارت کے حوالے کیا، باؤنڈری کمیشن نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سازش کی۔ صدر پاکستان نے کہا کہ صدیوں سے کشمیری بھائی ظلم سہتے آئے ہیں، کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے اور کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں کو کرنا ہے جبکہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی سیاستدانوں میں کوئی اختلاف نہیں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بھارت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا لیکن قابض بھارت بات چیت سے بھاگتا ہے، بھارت سے جب بھی بات چیت کا کہا اس نے کوئی ناکوئی بہانہ بنا دیا، کشمیروں کے حق خود ارادیت کی بلاتفریق حمایت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 776255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش