QR CodeQR Code

وہ دن دور نہیں جب بھارت کشمیریوں کے جذبے کے آگے گھٹنے ٹیک دے گا، پرویز مشرف

5 Feb 2019 17:55

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر مملکت نے کہا کہ کشمیری اپنے خون سے آزادی کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، کشمیریوں کے جذبہ و ہمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستانی قوم خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کیساتھ ہے، اپنے دور حکومت میں مسئلہ کشمیرکے حل کے قریب پہنچ چکے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد ضائع نہیں ہوگی، وہ دن دور نہیں جب شہیدوں کا لہو رنگ لائے گا اور بھارت کشمیریوں کے جذبے کے آگے گھٹنے ٹیک دے گا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کے نام پیغام میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد ضائع نہیں ہوگی، وہ دن دور نہیں جب شہیدوں کا لہو رنگ لائے گا، پاکستانی قوم خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کو بہرحال فنا ہونا ہے، بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہیں، بھارت کشمیر کو تر نوالہ نہ سمجھے، عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ ہے، بھارت کشمیر پر زیادہ عرصہ تک غاصبانہ قبضہ نہیں رکھ سکتا۔ سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ نے کہا کہ کشمیری اپنے خون سے آزادی کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، کشمیریوں کے جذبہ و ہمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستانی قوم خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورحکومت میں مسئلہ کشمیر کے حل کے قریب پہنچ چکے تھے، وہ دن دور نہیں جب بھارت کشمیریوں کے جذبے کے آگے گھٹنے ٹیک دے گا۔


خبر کا کوڈ: 776293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776293/وہ-دن-دور-نہیں-جب-بھارت-کشمیریوں-کے-جذبے-آگے-گھٹنے-ٹیک-دے-گا-پرویز-مشرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org