QR CodeQR Code

کرگل سکردو روڈ کھولنے میں ریاست پاکستان کیطرف سے کوئی رکاوٹ نہیں، فورس کمانڈر

6 Feb 2019 10:45

سکردو میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل احسان محمود نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بارے میں ہم نے بہت کچھ سوچا ہے، بہت جلد یہاں کے عوام کو بہتری کی نوید ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے کہا ہے کہ کرگل لداخ روڈ کھولنے کیلئے حکومت اور ریاست پاکستان کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، گلگت بلتستان کے بارے میں ہم نے بہت کچھ سوچا ہے، بہت جلد یہاں کے عوام کو بہتری کی نوید ملے گی، گلگت بلتستان پاکستان کا سر ہے اور سر کے اوپر یہاں کے عوام تاج کی طرح سجے رہیں گے، میں نے ذاتی حیثیت میں گلگت بلتستان کی بڑی نمائندگی کی ہے، منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ ادارتی سطح پر میں یہاں کا نمائندہ ہوں۔

سکردو میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، گلگت بلتستان اور پاکستان کے مابین رشتہ سر اور دھڑ کا ہے، بلتستان کی مثالیں پورے گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان کی مثال پورے ملک میں دیتا ہوں، میں بڑی ذمہ داری اور یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ گلگت بلتستان کے لوگوں سے زیادہ وفادار اور محب وطن کہیں نہیں ہیں، میں انہیں اپنی جانب سے اور 23 ہزار فٹ بلندی پر واقع محاذوں پر دشمنوں کے سامنے سینہ سپر کئے بیٹھے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام کے شانہ بشانہ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 776411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776411/کرگل-سکردو-روڈ-کھولنے-میں-ریاست-پاکستان-کیطرف-سے-کوئی-رکاوٹ-نہیں-فورس-کمانڈر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org