QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے آئینی حقوق پر اسلام آباد میں سول و عسکری حکام کا اہم اجلاس

7 Feb 2019 10:25

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ، سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر بحث کے ساتھ ساتھ معاملے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے امکان پر بھی غور کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے معاملے پر اسلام آباد میں سول و عسکری حکام کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں گورنر، وزیراعلیٰ، وزیر قانون گلگت بلتستان جبکہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم، وفاقی وزیر قانون، وفاقی وزیر امور کشمیر، اٹارنی جنرل آف پاکستان سمیت اعلیٰ عسکری حکام شریک ہوئے، ذرائع کے مطابق چار گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں کئی اہم امور کو فائنل کیا گیا ہے، جلد دوسری میٹنگ بھی بلائی جائیگی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ، سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر بحث کے ساتھ ساتھ معاملے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے امکان پر بھی غور کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 776615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776615/گلگت-بلتستان-کے-ا-ئینی-حقوق-پر-اسلام-ا-باد-میں-سول-عسکری-حکام-کا-اہم-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org