QR CodeQR Code

پاکستان نے افغان صدر اشرف غنی کا بیان مسترد کردیا

7 Feb 2019 14:50

اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسے غیرذمہ دارانہ بیان افغانستان کی جانب سے پاکستان کے معالات میں مداخلت کا ثبوت ہیں، افغان قیادت کو اپنے لوگوں کی شکایات کا پہلے خود ازالہ کرنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر اشرف غنی کا پاکستان سے متعلق بیان مسترد کردیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر کی جانب سے پاکستان کے خلاف بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے غیرذمہ دارانہ بیان افغانستان کی جانب سے پاکستان کے معالات میں مداخلت کا ثبوت ہیں، افغان قیادت کو اپنے لوگوں کی شکایات کا پہلے خود ازالہ کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مظاہروں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 776683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776683/پاکستان-نے-افغان-صدر-اشرف-غنی-کا-بیان-مسترد-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org