QR CodeQR Code

قاف لیگ کو طے شدہ فارمولے کے تحت مزید ایک وزارت دینے کا فیصلہ

7 Feb 2019 22:48

ذرائع کے مطابق کل صبح دس بجے گورنر ہاؤس میں نئے وزیر کی حلف برداری کی تقریب ہو گی۔ گورنر پنجاب نئے وزیر باؤ رضوان سے حلف لیں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کے دیگر تحفظات بھی دور کر دیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، حکومت نے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے قاف لیگ کو طے شدہ فارمولے کے تحت مزید ایک وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل صبح دس بجے گورنر ہاؤس میں نئے وزیر کی حلف برداری کی تقریب ہو گی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نئے وزیر باؤ رضوان سے حلف لیں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کے دیگر تحفظات بھی دور کر دیئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے وزرا کے معاملات میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔ (مسلم لیگ ق) کی قیادت کو کل صبح حلف برداری کی تقریب سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس کو حلف کی تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ گورنر ہاؤس کو سمری کا انتظار ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 776772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776772/قاف-لیگ-کو-طے-شدہ-فارمولے-کے-تحت-مزید-ایک-وزارت-دینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org