0
Thursday 7 Feb 2019 22:48

قاف لیگ کو طے شدہ فارمولے کے تحت مزید ایک وزارت دینے کا فیصلہ

قاف لیگ کو طے شدہ فارمولے کے تحت مزید ایک وزارت دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، حکومت نے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے قاف لیگ کو طے شدہ فارمولے کے تحت مزید ایک وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل صبح دس بجے گورنر ہاؤس میں نئے وزیر کی حلف برداری کی تقریب ہو گی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نئے وزیر باؤ رضوان سے حلف لیں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کے دیگر تحفظات بھی دور کر دیئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے وزرا کے معاملات میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔ (مسلم لیگ ق) کی قیادت کو کل صبح حلف برداری کی تقریب سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس کو حلف کی تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ گورنر ہاؤس کو سمری کا انتظار ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 776772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش