QR CodeQR Code

ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید

12 Feb 2019 12:50

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی میرباز، آصف، سرفراز، جاوید اور ایس ایچ او طاہر نواز شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی بڑی واردات ہوئی ہے۔ ڈی آئی خان کی تحصیل پروآ کے علاقے ماہڑہ اڈا کے قریب پولیس وین پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 راہگیروں کی بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی میرباز، آصف، سرفراز، جاوید اور ایس ایچ او طاہر نواز شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ پروآ کی حدود میں انڈس ہائی وے پر پیش آیا۔


خبر کا کوڈ: 777504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777504/ڈی-آئی-خان-میں-پولیس-وین-پر-فائرنگ-ایس-ایچ-او-سمیت-5-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org