QR CodeQR Code

قبائلی اضلاع میں عدالتوں کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز

12 Feb 2019 13:11

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق ان علاقوں میں ترقی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔ عرصہ دارز سے ایف سی آر جیسے کالے قانون میں پھنسے قبائلی عوام کیلئے ان اضلاع میں عدالتوں کا قیام انتہائی خوش آئند ہے۔ قبائلی اضلاع میں سات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز جبکہ 14 ایڈیشنل ڈسٹرک سیشن ججز تعینات کئے جائیں گے۔ قبائلی علاقوں میں عدالتوں کے قیام سے عوام کو سستا اور فوری انصاف ان کی دہلیز پر میسر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں عدالتوں کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا، ابتدائی طور پر سول اور سیشن کورٹ قائم کی جائیں گی۔ تحریک انصاف کی حکومت نے بالاخر قبائلی اضلاع میں انصاف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا۔ صوبے میں شامل قبائلی اضلاع میں عدالتوں کے قیام کی منظوری دیدی گئی۔ ضلع خیبر، مہمند، باجوڑ، اورکزئی، کرم، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے عوام کو اب انصاف ان کے اپنے علاقے میں مل سکے گا۔ ابتدائی طور پر سول اور سیشن کورٹ کیلئے آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت اجمل وزیر کے مطابق ان علاقوں میں ترقی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے، عرصہ دارز سے ایف سی آر جیسے کالے قانون میں پھنسے قبائلی عوام کیلئے ان اضلاع میں عدالتوں کا قیام انتہائی خوش آئند ہے۔ قبائلی اضلاع میں سات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز جبکہ 14 ایڈیشنل ڈسٹرک سیشن ججز تعینات کئے جائیں گے۔ قبائلی علاقوں میں عدالتوں کے قیام سے عوام کو سستا اور فوری انصاف ان کی دہلیز پر میسر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 777524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/777524/قبائلی-اضلاع-میں-عدالتوں-کا-دائرہ-کار-بڑھانے-کیلئے-عملی-اقدامات-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org