QR CodeQR Code

جوہری ہتھیاروں میں کمی کا معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے،سرگئی لاروف

8 Jul 2009 11:57

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے بین الاقوامی دفاعی نظام پر روسی تحفظات دور نہ کیے تو دونوں ممالک کے درمیان جوہری ہتھیاروں میں کمی کے معاہدہ میں پیش رفت خطرے میں پڑ جائے گی۔ماسکو سے جاری بیان میں


ماسکو: روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے بین الاقوامی دفاعی نظام پر روسی تحفظات دور نہ کیے تو دونوں ممالک کے درمیان جوہری ہتھیاروں میں کمی کے معاہدہ میں پیش رفت خطرے میں پڑ جائے گی۔ماسکو سے جاری بیان میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے میزائل شکن بین الاقوامی دفاعی نظام کو وجود میں لانے کی کوشش کی تو جوہری ہتھیاروں میں مزید کمی کے معاملہ سوالیہ نشان بن جائے گا۔سرگئی لاروف نے امریکی صدر باراک اوباما کے اس بیان کو سراہا جس میں انہوں نے دفاعی نظام پر نظر ثانی کی بات کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 7787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/7787/جوہری-ہتھیاروں-میں-کمی-کا-معاہدہ-خطرے-پڑ-سکتا-ہے-سرگئی-لاروف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org