QR CodeQR Code

پشاور نیب کا ڈائریکٹر آرکیالوجی عبدالصمد کے دفتر پر چھاپہ

19 Feb 2019 10:58

نیب ٹیم کافی دیر عبدالصمد کے آفس میں چھان بین کرنے کے بعد آرکیالوجی ڈپارٹمنٹ کے کمپیوٹر سسٹم بھی ساتھ لے گئی۔


اسلام ٹائمز۔ نیب کی ٹیم نے ڈائریکٹر آرکیالوجی عبدالصمد کے دفتر پر چھاپہ مارا، آفس میں کمپیوٹر اور دیگر ریکارڈ اپنے قبضہ میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب خیبر پختونخوا کی ٹیم نے ڈائریکٹر آرکیالوجی عبدالصمد کے دفتر پر چھاپہ مارا، نیب ٹیم نے آفس میں کمپیوٹر اور دیگر ریکارڈ اپنے قبضہ میں لے لیا۔ نیب ٹیم نے کافی دیر عبدالصمد کے آفس میں چھان بین کی۔ ذرائع کے مطابق نیب آرکیالوجی ڈپارٹمنٹ کے کمپیوٹر سسٹم بھی ساتھ لے گئی۔ واضح رہے کہ عبدالصمد کو نیب خیبر پختونخوا نے غیرقانونی بھرتیوں اور بدعنوانی کے الزام میں گذشتہ دنوں گرفتار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 778753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778753/پشاور-نیب-کا-ڈائریکٹر-آرکیالوجی-عبدالصمد-کے-دفتر-پر-چھاپہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org