QR CodeQR Code

لنڈی کوتل میں نیٹو کے آئل ٹینکر میں بم دھماکہ

9 Jun 2011 23:20

اسلام ٹائمز:نامعلوم شدت پسندوں کی طرف سے نصب شدہ بم کا زوردار دھماکہ ہوا جس سے ٹینکر کے اگلے حصے پر اگ لگ گئی سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے سے ٹینکر کے چسس کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ تیل تک اگ نہ پہنچ سکی، دھماکے کے بعد ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر جائے وقوعہ سے غائب


لنڈی کوتل:اسلام ٹائمز۔لنڈی کوتل نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے ائل ٹینکر میں بم کا دھماکہ ہوا ٹینکر پر آگ لگ گئی، پاک افغان شاہراہ ایک گھنٹے کے لئے بلاک رہی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل علاقہ چنگی خیل میں افغانستان میں بر سر پیکار نیٹو اور ایساف فورسز کو تیل لیجا نے والے ائل ٹینکر نمبر ٹی ایل اے 369 میں نامعلوم شدت پسندوں کی طرف سے نصب شدہ بم کا زوردار دھماکہ ہوا جس سے ٹینکر کے اگلے حصے پر اگ لگ گئی سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے سے ٹینکر کے چسس کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ تیل تک اگ نہ پہنچ سکی، دھماکے کے بعد ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر جائے وقوعہ سے غائب ہوگئے جن کے خلاف پولیٹکل انتظامیہ نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کی۔ واضح رہے کہ دھماکے سے پاک افغان شاہراہ تقریباً ایک گھنٹہ بلاک ہو گئی جس سے نہ صر ف مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر لمبی لمبی قطاریں لگ گئی۔


خبر کا کوڈ: 77877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/77877/لنڈی-کوتل-میں-نیٹو-کے-آئل-ٹینکر-بم-دھماکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org