0
Thursday 9 Jun 2011 23:20

لنڈی کوتل میں نیٹو کے آئل ٹینکر میں بم دھماکہ

لنڈی کوتل میں نیٹو کے آئل ٹینکر میں بم دھماکہ
لنڈی کوتل:اسلام ٹائمز۔لنڈی کوتل نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے ائل ٹینکر میں بم کا دھماکہ ہوا ٹینکر پر آگ لگ گئی، پاک افغان شاہراہ ایک گھنٹے کے لئے بلاک رہی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل علاقہ چنگی خیل میں افغانستان میں بر سر پیکار نیٹو اور ایساف فورسز کو تیل لیجا نے والے ائل ٹینکر نمبر ٹی ایل اے 369 میں نامعلوم شدت پسندوں کی طرف سے نصب شدہ بم کا زوردار دھماکہ ہوا جس سے ٹینکر کے اگلے حصے پر اگ لگ گئی سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے سے ٹینکر کے چسس کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ تیل تک اگ نہ پہنچ سکی، دھماکے کے بعد ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر جائے وقوعہ سے غائب ہوگئے جن کے خلاف پولیٹکل انتظامیہ نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کی۔ واضح رہے کہ دھماکے سے پاک افغان شاہراہ تقریباً ایک گھنٹہ بلاک ہو گئی جس سے نہ صر ف مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر لمبی لمبی قطاریں لگ گئی۔
خبر کا کوڈ : 77877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش