QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

19 Feb 2019 13:16

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کے دورے پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان پلوامہ واقعے پر آج قوم سے خطاب کریں گے اور بھارتی دھمکیوں پر اپنا پالیسی بیان دیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد کے دورے پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 46 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے، بھارت نے واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا تھا۔

 


خبر کا کوڈ: 778778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778778/وزیراعظم-عمران-خان-ا-ج-قوم-سے-خطاب-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org