QR CodeQR Code

ایران سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونگے، زرتاج گل

20 Feb 2019 11:11

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو عالمی دنیا میں ہمیں اکیلے پن اور معاشی چینلجز کا سامنا تھا، لیکن اب دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے کوئی ملک ناراض نہیں ہے کیونکہ ہماری پالیسی واضح ہے کہ ہم ایران سمیت کسی بھی ملک کے مخالف نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو عالمی دنیا میں ہمیں اکیلے پن اور معاشی چینلجز کا سامنا تھا، لیکن اب دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی پالیسی ہے کہ ہم کسی کے لیے استعمال نہیں ہوں گے اور نہ کسی اور کے جھگڑے میں پڑیں گے. زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی واضح ہے کہ ہم ایران سمیت کسی ملک کے مخالف نہیں ہیں، ہم کسی کی جنگ میں کسی بھی طرف نہیں ہوں گے، ہمارا ایجنڈا ہے کہ ہم نے ترقی کرنی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 778943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778943/ایران-سمیت-کسی-ملک-کے-خلاف-استعمال-نہیں-ہونگے-زرتاج-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org