QR CodeQR Code

وزارتِ خارجہ اور ایمبیسی توجہ نہیں دے رہی، وزیراعظم اور صدرِ پاکستان فوری نوٹس لیں، نظیر احمد بہشتی

21 Feb 2019 00:09

یاد رہے کہ ان دنوں ایران میں مقیم پاکستانیوں میں پاسپورٹ کے نہ بننے کی وجہ سے شدید پریشانی پائی جاتی ہے اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیمیں اور ادارے کسی مشترکہ لائحہ عمل کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزارتِ خارجہ اور پاکستانی ایمبیسی توجہ نہیں دے رہی، وزیراعظم اور صدرِ پاکستان فوری نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ نو ماہ سے تہران میں قائم پاکستان ایمبیسی نے پاسپورٹ بنانے کا کام ترک کر دیا ہے۔ فون کرنے پر یہی کہا جاتا ہے کہ ایک ٹیکنیکل مسئلہ ہے، جو بہت جلد ٹھیک ہو جائے گا، لیکن یہ طفل تسلیاں دیتے ہوئے نو ماہ ہوگئے ہیں۔ لوگوں نے وزارتِ خارجہ میں بھی متعدد درخواستیں دی ہیں، لیکن وہاں سے بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور جھوٹی تسلیوں سے درخواست گزاروں کو ٹرخایا گیا۔ المجتبیٰ فاونڈیشن کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین نظیر احمد بہشتی نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِاعظم اور صدرِ پاکستان سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ان دنوں ایران میں مقیم پاکستانیوں میں پاسپورٹ کے نہ بننے کی وجہ سے شدید پریشانی پائی جاتی ہے اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیمیں اور ادارے کسی مشترکہ لائحہ عمل کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 779121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779121/وزارت-خارجہ-اور-ایمبیسی-توجہ-نہیں-دے-رہی-وزیراعظم-صدر-پاکستان-فوری-نوٹس-لیں-نظیر-احمد-بہشتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org