1
0
Thursday 21 Feb 2019 00:09

وزارتِ خارجہ اور ایمبیسی توجہ نہیں دے رہی، وزیراعظم اور صدرِ پاکستان فوری نوٹس لیں، نظیر احمد بہشتی

وزارتِ خارجہ اور ایمبیسی توجہ نہیں دے رہی، وزیراعظم اور صدرِ پاکستان فوری نوٹس لیں، نظیر احمد بہشتی
اسلام ٹائمز۔ وزارتِ خارجہ اور پاکستانی ایمبیسی توجہ نہیں دے رہی، وزیراعظم اور صدرِ پاکستان فوری نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ نو ماہ سے تہران میں قائم پاکستان ایمبیسی نے پاسپورٹ بنانے کا کام ترک کر دیا ہے۔ فون کرنے پر یہی کہا جاتا ہے کہ ایک ٹیکنیکل مسئلہ ہے، جو بہت جلد ٹھیک ہو جائے گا، لیکن یہ طفل تسلیاں دیتے ہوئے نو ماہ ہوگئے ہیں۔ لوگوں نے وزارتِ خارجہ میں بھی متعدد درخواستیں دی ہیں، لیکن وہاں سے بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور جھوٹی تسلیوں سے درخواست گزاروں کو ٹرخایا گیا۔ المجتبیٰ فاونڈیشن کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین نظیر احمد بہشتی نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِاعظم اور صدرِ پاکستان سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ان دنوں ایران میں مقیم پاکستانیوں میں پاسپورٹ کے نہ بننے کی وجہ سے شدید پریشانی پائی جاتی ہے اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیمیں اور ادارے کسی مشترکہ لائحہ عمل کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 779121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

علی بخش سجادی بھنبھرو چیئرمین شیعہ رابطہ کاونسل ضلع سکہر
Pakistan
وفاقی حکومت اور وزارت خارجہ عمداً طلاب عزیز کو پریشان کرنا چاھتی ھے اور اس طرح کے جبری و ظالمانہ عمل سے طلاب کو علم سے دور کرنے کی مذموم سازش کر رہے ہیں، جس کی مذمت کی جاتی ہے، احتجاجی مراسلے، احتجاجی بیانات تمام تنظیمین اور علماء جاری کرنے کے ساتھ حکام بالا سے رابطہ کریں۔
ہماری پیشکش