QR CodeQR Code

کراچی، بارشوں سے حب ڈیم کی سطح پانچ فٹ بلند ہوگئی

21 Feb 2019 20:55

ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ بارش سے خشک ڈیم میں پانی کی آمد جاری ہے، ڈیم کی سطح پانچ فٹ بلند ہونے کے بعد دوسو چوراسی فٹ کی سطح پر پہنچ چکی ہے، ڈیم میں مزید پانی کی آمد متوقع ہے، شہری حب ڈیم بھرنے کی خصوصی دعائیں کریں۔


اسلام ٹائمز۔ بارشوں سے حب ڈیم کی سطح پانچ فٹ بلند ہوگئی جبکہ ایم ڈی واٹر بورڈ نے ڈیم بھرنے کے لئے دعا کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ابر رحمت برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ بارش سے خشک ڈیم میں پانی کی آمد جاری ہے، ڈیم کی سطح پانچ فٹ بلند ہونے کے بعد دو سو چوراسی فٹ کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ اسد اللہ خان کے مطابق ڈیم میں مزید پانی کی آمد متوقع ہے، شہری حب ڈیم بھرنے کی خصوصی دعائیں کریں، مزید بارشوں کیلئے مساجد میں بھی خصوصی دعائیں کرائی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 779310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779310/کراچی-بارشوں-سے-حب-ڈیم-کی-سطح-پانچ-فٹ-بلند-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org