QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں پانی کی بوتلوں پر ٹیکس عائد

22 Feb 2019 12:25

صوبائی حکومت کیجانب سے جاری ہونیوالے گزٹ نوٹیفیکیشن کیمطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صوبے میں بوتلوں میں فروخت ہونیوالے پانی پر فی لیٹر ایک روپے ٹیکس وصول کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، جسکا اطلاق 10 جنوری سے ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صوبے میں زمین سے حاصل ہونے اور اسے بوتلوں میں فروخت کرنے والے پانی پر فی لیٹر ایک روپے ٹیکس عائد کردیا ہے۫، فیصلے کا ا طلاق 10جنوری سے ہوگا۔ اس سے قبل سندھ حکومت نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بوتلوں میں فروخت ہونے والے پانی پر فی لیٹر ایک روپے کا ٹیکس لگایا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے گزٹ نوٹیفیکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس کے ایک کیس کے فیصلے کی روشنی میں صوبے میں بوتلوں میں فروخت ہونے والے پانی پر فی لیٹر ایک روپے ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 10 جنوری سے ہوگا جبکہ بوتلوں میں فروخت ہونے والے پانی کی قیمت میں اضافے کی صورت میں اس پر ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 779368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779368/خیبر-پختونخوا-میں-پانی-کی-بوتلوں-پر-ٹیکس-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org