QR CodeQR Code

بھارت جان لے یہ نیا پاکستان ہے، جنگ کے نتائج سے باخبر رہے، فیصل واوڈا

22 Feb 2019 19:57

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی دھمکی مضحکہ خیز اور فضول خیزبات ہے، سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پانی نہیں روک سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی دھمکی کلبھوشن کیس سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی دھمکی مضحکہ خیز اور فضول خیزبات ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پانی نہیں روک سکتا، بھارت جان لے یہ نیا پاکستان ہے، بھارت جنگ کے نتائج سے باخبر رہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بہادر پاکستانی افواج بھارت کو بھرپور جواب دیں گی، بھارت کا جنگی جنون اس کو کوئی فائدہ نہ دے گا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ دھمکی کلبھوشن کیس سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، بھارت اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرا سکتا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے آئندہ الیکشن کے پیش نظر الزام تراشی کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 779445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779445/بھارت-جان-لے-یہ-نیا-پاکستان-ہے-جنگ-کے-نتائج-سے-باخبر-رہے-فیصل-واوڈا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org