0
Friday 22 Feb 2019 19:57

بھارت جان لے یہ نیا پاکستان ہے، جنگ کے نتائج سے باخبر رہے، فیصل واوڈا

بھارت جان لے یہ نیا پاکستان ہے، جنگ کے نتائج سے باخبر رہے، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی دھمکی کلبھوشن کیس سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی دھمکی مضحکہ خیز اور فضول خیزبات ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پانی نہیں روک سکتا، بھارت جان لے یہ نیا پاکستان ہے، بھارت جنگ کے نتائج سے باخبر رہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بہادر پاکستانی افواج بھارت کو بھرپور جواب دیں گی، بھارت کا جنگی جنون اس کو کوئی فائدہ نہ دے گا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ دھمکی کلبھوشن کیس سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، بھارت اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرا سکتا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے آئندہ الیکشن کے پیش نظر الزام تراشی کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 779445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش