QR CodeQR Code

کسی بھی مہم جوئی کا اسی انداز میں جواب دیا جائیگا، آرمی چیف

23 Feb 2019 02:02

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر چڑی کوٹ اور بگسر سیکٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر چڑی کوٹ اور بگسر سیکٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا، فارمیشن کمانڈرز نے آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ہم دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 779495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779495/کسی-بھی-مہم-جوئی-کا-اسی-انداز-میں-جواب-دیا-جائیگا-آرمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org